Posts

Showing posts from June, 2020

ادب و احترام کی لازوال مثالیں -------------------- (Endless examples of literature and respect)

ایک ڈاکٹر تھے۔ اکثر ایسا ھوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لئے لکھتے  کہ اس مریض سے پیسے نہیں لینے۔  اور جب کبھی مریض پوچھتا کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے پیسے کیوں نہیں لئیے؟  تو وہ کہتے کہ مجھے شرم آتی ھے۔ کہ جس کا نام ابوبکر ھو، عمر ھو، عثمان ھو، علی ھو یا خدیجہ، عائشہ اور فاطمہ ھو  تو میں اس سے پیسے لوں۔ ساری عمر انہوں نے خلفائے راشدینؓ، امہات المومنینؓ اور بنات رسولﷺ کے ھم نام لوگوں سے پیسے نہ لیئے۔  یہ ان کی محبت اور ادب کا عجیب انداز تھا۔ امام احمد بن حنبل نہر پر وضو فرما رھے تھے  کہ ان کا شاگرد بھی وضوکرنے آن پہنچا،  لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ھوا اور امام صاحب سے آگے جا کر بیٹھ گیا۔ پوچھنے پر کہا  کہ دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے پانی بہہ کر آپ کی طرف آ رہا ھے۔ مجھے شرم آئی کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کرے۔ اپنے سگے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہﷺ نے پوچھا  کہ آپ بڑے ہیں یا میں؟ (عمر پوچھنا مقصود تھا)  کہا یارسول اللہﷺ بڑے تو آپ ھی ہیں البتہ عمر میری زیادہ ھے۔ مجدد الف ثانی رات کو سوتے ...