زبان یار من جو ترکی
زبان یار من جو ترکی ہے ( امجد اسلام امجد) ایوارڈ کی تقریب کے بعد کی رُوداد سے پہلے ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ اس کی طرف کئی احباب نے اشارا بھی کیا ہے کہ مجھے وہاں انگریزی کے بجائے اُردو میں اظہارِ خیال اور شکریہ وغیرہ اد ا کرنا چاہیے تھا۔ یہ شکایت اور توقع دونوں بالکل جائز اور درست ہیں اور میں خود وقتاً فوقتاً اس کے بارے میں لکھتا رہا ہوں کہ کسی عالمی پلیٹ فارم پر جہاں کہیں ترجمے کی سہولت موجود ہو ہم سب کو اپنی زبان ہی میں بات کرنی چاہیے کہ اس سے آپ کے ملک اور زبان دونوں کا وقار بلند ہوتا ہے البتہ اگر ایسا نہ ہو یا کوئی اور معقول وجہ آڑے آتی ہو تو یہ ایک الگ معاملہ ہے اب ہوا یوں کہ ایوارڈ انتظامیہ کی طرف سے تقریب سے چند گھنٹے قبل مجھے کہا گیا کہ میں اپنی مطلوبہ اور متوقع مختصر تقریر انھیں لکھ کر دے دوں تاکہ وہ اس کے ترکی زبان میں ترجمے کااہتمام کرسکیں لیکن جب میں نے انھیں بتایا کہ میں اپنی قومی زبان یعنی اُردو میں اظہارِ خیال کرنا چاہوں گا تو وہ لوگ مخمصے میں پڑگئے اور کہا کہ وہ اپنے سینئرز سے بات کرکے دوبارہ مجھ سے رابطہ کریں گے ۔ کوئی دو گھنٹے بعد اُن کا فون آیا کہ سیکیورٹی کے...