"ڈاکٹر باقر خان خاکوانی"
*تلاش گمشدہ*
انتہائی افسوس سے اطلاع دی جاتی ھے کہ *”خلوص“* گم ہو گیا ہے۔ اس کی عمر کئی سو سال ہے۔ بڑھاپے کی وجہ سے کافی کمزور ہو گیا ہے۔
گھر میں موجود *”خودغرضی“* کے ساتھ ان بن ہو جانے پر ناراض ہو کر کہیں چلا گیا ہے۔
اُس کے بارے میں گمان ہے کہ انسانوں کے جنگل نے اسے نگل لیا ہے۔ اس کا چھوٹا لاڈلا بھائی *”اخوت“* اور بہن *”حب الوطنی“* سخت پریشان ہیں۔
اس کے دوست *”محبت“* اور *”مہربانی“* بھی اس کی تلاش میں نکلےہوۓ ہیں۔
اس کی عدم موجودگی میں اس کے دشمن *”شرپسند“* نے *”تعصب“* اور *”ہوس“* کے ساتھ مل کر تباہی مچا رکھی ہے۔
اس کی جڑواں بہن *”شرافت“* کا اس کے فراق کی وجہ سے انتقال ہو چکا ہے۔ *”شرافت“* کے غم میں *”حیا“* بھی چل بسی ہے.
اس کا بڑا بھائی *”انصاف“* اس کی جدائی میں رو رو کر اندھا ہو چکا ہے۔ اس کے والد محترم *”معاشرہ“* کو سخت فکر لاحق ہے۔
اس کی والدہ *”انسانیت“* شدید بیمار ہے۔ آخری بار اپنے جگرگوشہ *”خلوص“* کو دیکھنا چاہتی ہے۔
جس کوملے وہ اسے *”انسانوں“* کے پاس پہنچا دے ورنہ *”انسانیت“* دم توڑ دے گی۔ اگر وہ خود بھی پڑھے تو براۓ کرم واپس آ جائے اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔
__________________________________________
Translation in English __________________________________________
"Dr. Baqir Khan Khakwani"
* Missing Search *
It is with great sadness that it is reported that * sincerity * has been lost. He is several hundred years old. It has become very weak due to old age.
With the * "selfishness" * in the house, he has become angry and gone somewhere.
He is thought to have been swallowed up by a forest of humans. Her younger brother * "Brotherhood" * and sister * "Patriotism" * are very upset.
Her friends * "love" * and * "kindness" * are also out looking for her.
In his absence, his enemy * "miscreants" * have wreaked havoc along with * "prejudice" * and "lust" *.
Comments
Post a Comment