Posts
لیکچر اردو ادبی اصطلاحات ، تشبیہ و استعارہ اور ان کے درمیان فرق
- Get link
- X
- Other Apps
- Get link
- X
- Other Apps
"ڈاکٹر باقر خان خاکوانی" *تلاش گمشدہ* انتہائی افسوس سے اطلاع دی جاتی ھے کہ *”خلوص“* گم ہو گیا ہے۔ اس کی عمر کئی سو سال ہے۔ بڑھاپے کی وجہ سے کافی کمزور ہو گیا ہے۔ گھر میں موجود *”خودغرضی“* کے ساتھ ان بن ہو جانے پر ناراض ہو کر کہیں چلا گیا ہے۔ اُس کے بارے میں گمان ہے کہ انسانوں کے جنگل نے اسے نگل لیا ہے۔ اس کا چھوٹا لاڈلا بھائی *”اخوت“* اور بہن *”حب الوطنی“* سخت پریشان ہیں۔ اس کے دوست *”محبت“* اور *”مہربانی“* بھی اس کی تلاش میں نکلےہوۓ ہیں۔ اس کی عدم موجودگی میں اس کے دشمن *”شرپسند“* نے *”تعصب“* اور *”ہوس“* کے ساتھ مل کر تباہی مچا رکھی ہے۔ اس کی جڑواں بہن *”شرافت“* کا اس کے فراق کی وجہ سے انتقال ہو چکا ہے۔ *”شرافت“* کے غم میں *”حیا“* بھی چل بسی ہے. اس کا بڑا بھائی *”انصاف“* اس کی جدائی میں رو رو کر اندھا ہو چکا ہے۔ اس کے والد محترم *”معاشرہ“* کو سخت فکر لاحق ہے۔ اس کی والدہ *”انسانیت“* شدید بیمار ہے۔ آخری بار اپنے جگرگوشہ *”خلوص“* کو دیکھنا چاہتی ہے۔ جس کوملے وہ اسے *”انسانوں“* کے ...
لیکچر اردوشعری اصطلاحات برائے گیارھویں جماعت فیڈرل بورڈ اسلام آباد پاکستان
- Get link
- X
- Other Apps
لیکچر اُردو سیکنڈ ایئر : رموزِاوقاف فیڈرل بورڈ پروفیسر چوہدری محمد شریف ...
- Get link
- X
- Other Apps
لیکچر اُردو سیکنڈ ایئر: سبق نمبر 1 مسلمانوں کا قدیم طرزِ تعلیم دوسرا لیکچر
- Get link
- X
- Other Apps
لیکچر اُردو سیکنڈ ایئر سبق نمبر 1 مسلمانوں کا قدیم طرزِ تعلیم
- Get link
- X
- Other Apps
لڑکیوں پرپابندیاں کیوں ؟ ----------------- ?Why restrictions on girls
- Get link
- X
- Other Apps
لڑکیوں پرپابندیاں لگانے کی کیا وجہ ہے؟ ایک بار ایک لڑکی نے مولانا مولانا طارق جمیل صاحب سے کہاکہ ایک بات پوچھوں؟ مولانا صاحب نےفرمایا؛ بولو بیٹی کیا بات ھے؟؟ لڑکی نے کہا ہمارے سماج میں لڑکوں کو ہر طرح کی آزادی ہوتی ہے !! وہ کچھ بھی کریں؛ کہیں بھی جائیں، اس پر کوئی خاص روک ٹوک نہیں ہوتی اس کے بر عکس لڑکیوں کو بات بات پر روکا جاتا ہے۔ یہ مت کرو! یہاں مت جاو! گھر جلدی آجاؤ !!..٠٠ یہ سن کر مولانا صاحب مسکرائے اور فرمایا !!.. بیٹی آپ نے کبھی لوہے کی دکان کے باہر لوہے کے گودام میں لوہے کی چیزیں پڑیں دیکھیں ہیں ؟ یہ گودام میں سردی ٠گرمی ٠ برسات ٠رات٠ دن٠ اسی طرح پڑی رہتی ہیں ٠٠ اس کے باوجود ان کا کچھ نہیں بگڑتا اور ان کی قیمت پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا٠٠ لڑکوں کی کچھ اس طرح کی حیثیت ہے سماج میں اب آپ چلو ایک سنار کی دکان میں۔ ایک بڑی تجوری اس میں ایک چھوٹی تجوری اس میں رکھی چھوٹی سُندر سی ڈبی میں ریشم پر نزاکت سے رکھا چمکتا ہیرا٠۔۔ کیو نکہ جوہری جانتا ہے کی اگر ہیرے میں ذرا بھی خراش آ گئی تو اس کی کوئی قیمت نہیں رہے گی۔۔ اسلام میں بیٹیوں کی اہمیت بھی کچھ اسی طرح کی ھے ۔ پورے گھر کو ...
حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ ---------------- (Hazrat Khawaja Qutbuddin Bakhtiar Kaki (may Allah have mercy on him
- Get link
- X
- Other Apps
جب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کی وفات ہوئی تو کہرام مچ گیا۔ جنازہ تیار ہوا، ایک بڑے میدان میں لایا گیا۔ بے پناہ لوگ نماز جنازہ پڑھنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ انسانوں کا ایک سمندر تھا جو حد نگاہ تک نظر آتا تھا۔ جب جنازہ پڑھنے کا وقت آیا، ایک آدمی آگے بڑھا اور کہنے لگا کہ میں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کا وکیل ہوں۔ حضرت نے ایک وصیت کی تھی۔ میں اس مجمعے تک وہ وصیت پہنچانا چاہتا ہوں۔ مجمعے پر سناٹا چھاگیا۔ وکیل نے پکار کر کہا۔ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ نے یہ وصیت کی کہ میرا جنازہ وہ شخص پڑھائے جس کے اندر چار خوبیاں ہوں زندگی میں اس کی تکبیر اولیٰ کبھی قضا نہ ہوئی ہواس کی تہجد کی نماز کبھی قضا نہ ہوئی ہو۔ اس نے غیر محرم پر کبھی بھی بری نظر نہ ڈالی ہو۔ اتنا عبادت گزار ہو کہ اس نے عصر کی سنتیں بھی کبھی نہ چھوڑی ہوں۔ جس شخص میں یہ چار خوبیاں ہوں وہ میرا جنازہ پڑھائے۔ جب یہ بات سنائی گئی تو مجمعے پر ایسا سناٹا چھایا کہ جیسے مجمعے کو سانپ سونگھ گیا ہو۔ کافی دیر گزر گئی، کوئی نہ آگے بڑھا۔ آخر کار ایک شخص روتے ہوئے حضرت خواجہ قطب...
ادب و احترام کی لازوال مثالیں -------------------- (Endless examples of literature and respect)
- Get link
- X
- Other Apps
ایک ڈاکٹر تھے۔ اکثر ایسا ھوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لئے لکھتے کہ اس مریض سے پیسے نہیں لینے۔ اور جب کبھی مریض پوچھتا کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے پیسے کیوں نہیں لئیے؟ تو وہ کہتے کہ مجھے شرم آتی ھے۔ کہ جس کا نام ابوبکر ھو، عمر ھو، عثمان ھو، علی ھو یا خدیجہ، عائشہ اور فاطمہ ھو تو میں اس سے پیسے لوں۔ ساری عمر انہوں نے خلفائے راشدینؓ، امہات المومنینؓ اور بنات رسولﷺ کے ھم نام لوگوں سے پیسے نہ لیئے۔ یہ ان کی محبت اور ادب کا عجیب انداز تھا۔ امام احمد بن حنبل نہر پر وضو فرما رھے تھے کہ ان کا شاگرد بھی وضوکرنے آن پہنچا، لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ھوا اور امام صاحب سے آگے جا کر بیٹھ گیا۔ پوچھنے پر کہا کہ دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے پانی بہہ کر آپ کی طرف آ رہا ھے۔ مجھے شرم آئی کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کرے۔ اپنے سگے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہﷺ نے پوچھا کہ آپ بڑے ہیں یا میں؟ (عمر پوچھنا مقصود تھا) کہا یارسول اللہﷺ بڑے تو آپ ھی ہیں البتہ عمر میری زیادہ ھے۔ مجدد الف ثانی رات کو سوتے ...
اُردو زبان اور لمحہ فکریہ_____________________How did Urdu language bleed? And who is responsible?
- Get link
- X
- Other Apps
اُردُو زُبان کا خون کیسے ہوا ؟ اور ذمہ دار کون ہے ؟ یہ ہماری پیدائش سے کچھ ہی پہلے کی بات ہے جب مدرسہ کو اسکول بنا دیا گیا تھا۔ ۔ ۔ ۔۔ لیکن ابھی تک انگریزی زبان کی اصطلاحات دورانِ تعلیم استعمال نہیں ہوتی تھیں۔ صرف انگریزی کے چند الفاظ ہی مستعمل تھے، مثلا ہیڈ ماسٹر فِیس فیل .پاس وغیرہ گنتی" ابھی "کونٹنگ" میں تبدیل نہیں ہوئی تھی۔ اور "پہاڑے" ابھی " ٹیبل " نہیں کہلائے تھے۔ 60 کی دھائی میں چھوٹے بچوں کو نام نہاد پڑھے لکھے گھروں میں "خدا حافظ" کی جگہ " ٹاٹا " سکھایا جاتا تھا اور مہمانوں کے سامنے بڑے فخر سے معصوم بچوں سے "ٹاٹا" کہلوایا جاتا۔ وقت آگے بڑھا، مزاج تبدیل ہونے لگے۔ عیسائی مشنری سکولوں کی دیکھا دیکھی کچھ نجی (پرائیوٹ) سکولوں نے انگلش میڈیم کی پیوند کاری شروع کی۔ سالانہ امتحانات کے موقع پر کچھ نجی (پرائیویٹ) سکولوں میں پیپر جبکہ سرکاری سکول میں پرچے ہوا کرتے تھے۔ پھر کہیں کہیں استاد کو...
چند مشہور فاتحین کا مختصر تعارف ------------------------ Brief introduction of some famous winners
- Get link
- X
- Other Apps
چند مشہور فاتحین کا مختصر تعارف داریوش: پہلا عظیم فاتح تھا۔ داریوش نے 550 قبل از مسیح افغانستان فتح کیا تھا اور وہ ایران سے آیا تھا۔ * سکندر اعظم: دوسرا عظیم فاتح تھا۔ سکندر اعظم نے تقریباً 330 قبل از مسیح افغانستان فتح کیا اور یہاں سے داریوش حکومت کا خاتمہ کیا۔ سکندر اعظم یونان سے آیا تھا۔ سکندر اعظم کی وفات کے بعد اس کے جنرل سیلیکس نے افغانستان پر قبضہ جما لیا۔ وہ بھی اپنے وقت کا ایک عظیم حکمران اور فاتح ثابت ہوا۔ سیلیکس بھی یونانی تھا۔ ڈیوڈوٹس ون: بھی ایک عظیم فاتح تھا جس نے 250 قبل از مسیح سیلیکس کو شکست دے کر افغانستان پر قبضہ کیا۔ ڈیوڈوٹس بھی یونان سے آیا تھا۔ ان کی حکومت کا خاتمہ *یوژری قبائل* نے کیا۔ جنہوں نے یونانیون کو شکست دے کر افغانستان پر قبضہ کیا۔ یوژری نامی یہ عظیم فاتحین چین سے آئے تھے۔ یہ 130 قبل از مسیح کی بات ہے۔ اس کے بعد دوبارہ ایران سے کچھ فاتحین آئے لیکن وہ سب نئے عظیم فاتح چندر گپت موریا ...
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن ---------------- All Pakistan Private Schools and Colleges Teachers Association Pakistan
- Get link
- X
- Other Apps
APPSCTA * آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن* تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں یہ پرائیویٹ ٹیچرز ، سکولز اور کالجز کا سراسر استحصال ہے۔ بانی: APPSCTA پرائیویٹ ٹیچرز اورنجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ ٹیچرز کو دو ماہ سے پہلے ہی تنخواہیں نہیں ملیں۔ اورملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے ٹیچرز کیلیے’’ زندگی (معاشی) ریلیف پیکیج ‘‘ کا اعلان کریں. چیف آرگنائزر ایڈمینز پینل APPSCTA پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو طویل عرصے تک بند کرنے کی وجہ سے بیشمار پرائیویٹ اساتذہ دو ماہ سے بے روزگار ہو چکے ہیں۔ بانی : APPSCTA کورونا وائرس سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔ فارن ایگزیکٹو میمبر: APPSCTA حکومت پاکستان SOPsجاری کرےاور یکم جون سےملک بھر میں تمام سکولز ھرصورت کھولنے کااعلان کرے۔ ورنہ پرائیویٹ اساتذہ کا سفید پوش طبقہ بھی زندگی کے ہاتھوں تنگ آجائے گا۔ صرف معمولی سی تنخواہوں پر پ...
کرم حاصل کرنا ہے تو درجن 12 کا نہیں 13 کا کرکے دو -------------------- If you want to get karma, then do 13 instead of 12
- Get link
- X
- Other Apps
اشفاق احمد کہتے ہیں جس پہ کرم ہے .. اُس سے کبھی پنگا نہ لینا وہ تو کرم پہ چل رہا ہے .. تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے .. اُڑ جاؤ گے کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ... اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو جہاں تک میرا مشاہدہ ہے جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا .. اُسے عاجز پایا پوری عقل کے باوجود .. بس سیدھا سا بندہ بہت تیزی نہیں دکھائے گا اُلجھائے گا نہیں رستہ دے دے گا بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا سادہ بات کرے گا میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا اخلاص والا .. غلطی کو مان جاتا ہے معذرت کر لیتا ہے .. سرنڈر کردیتا ہے جس پر کرم ہوا ہے ناں .. میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے .. وہ اور کرم کرے گا میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے حق سے زیادہ دیتا ہے اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے .. 12 کا نہیں اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 1...